20 مئی، 2018، 1:20 AM

جرمنی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

جرمنی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

جرمنی کے شہر زاربرُوکن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور معتدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر زاربرُوکن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور معتدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق جنوب مغربی شہر زاربرُوکن کے نواحی علاقے برے باخ فیشنگن میں ہونے والی فائرنگ میں 2 افراد مارے گئے جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص نے زاربروکن کے جنوب مشرقی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھی اور اُس کی زد میں آکر 2 افراد مارے گئے۔

News ID 1880829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha